کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس : ایس ایچ او ، جعلی سرٹیفکیٹ دینے والا ڈاکٹر گرفتار

کمسن گھریلو ملازمہ قتل کیس : ایس ایچ او ، جعلی سرٹیفکیٹ دینے والا ڈاکٹر گرفتار
سورس: File

رانی پور: رانی پور میں کمسن گھریلو ملازمہ فاطمہ پر تشدد اور قتل کیس میں معطل  ایس ایچ او رانی پور امیر چانگ اور جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ دینے والا  ڈاکٹر گرفتار کر لیا گیا۔ 

ترجمان ڈی آئی جی  سکھر کے مطابق دونوں کو شامل تفتیش بھی کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ  او اور ڈاکٹر پر قتل چھپانے اور سہولت کاری کاالزام ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے علاقے رانی پورمیں بااثر پیرکی حویلی میں کام کرنے والی 10 سالہ بچی کی مبینہ تشدد سے ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا۔ 

نوشہرو فیروز کے رہائشی ندیم علی کی بیٹی کے جسم پر تشدد کے نشانات کی ویڈیوز  ہیں جس میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات نظرآرہے ہیں۔لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورثاء کے بیانات لیے، بچی کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں جبکہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے بیٹی حویلی میں کام کرتی تھی، پیٹ میں درد ہوا اور انتقال کرگئی۔

مصنف کے بارے میں