بنگلہ دیش کے ”سپرسٹار“ عالم بوگھارا کی، جو یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ ٹرینڈنگ شخصیت مگر کیوں؟

 بنگلہ دیش کے ”سپرسٹار“ عالم بوگھارا کی، جو یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ ٹرینڈنگ شخصیت مگر کیوں؟

لاہور :  حال ہی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کو انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا اور ایسا ہو بھی کیوں نا؟ کروڑوں لڑکیاں ان پر مرتی ہیں اور لڑکے ان جیسا بننا چاہتے ہیں لیکن اس دوڑ میں ایک ایسی شخصیت بھی شامل ہو گئی ہے جسے دیکھ کر آپ کا دل بھی خون کے آنسو روئے گا اور آپ بے اختیار آسمان کی جانب نگاہیں اٹھا کر اللہ کی شان کی گواہی دیں گے۔

ہم بات کر رہے ہیں بنگلہ دیش کے ”سپرسٹار“ عالم بوگھارا کی، جو یوٹیوب پر بھی سب سے زیادہ ٹرینڈنگ شخصیت ہیں۔ عالم بوگھارا خاص طور پر اپنے ہاتھوں سے لکھے گانوں کو اپنے اوپر ہی پکچرائز کرتے ہیں اور ان ویڈیوز میں شامل لڑکیوں کو دیکھ کر تو آپ دم بخود ہی رہ جائیں گے۔ یہ گانے بعد ازاں یوٹیوب پر شیئر کر دئیے جاتے ہیں اور ان کے دیکھنے والوں کی تعداد کتنی ہوتی ہے؟ یقین کریں کہ آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا۔ عالم بوگھارا کی شہرت کا عالم یہ ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں بہت زیادہ اشتہارات میں بھی کام کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ صرف اس کی ظاہری شکل و صورت کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے اسے مشہور کرتے چلے جا رہے ہیں اور سچ بھی یہی ہے کیونکہ اگر فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے خوبصورتی کے معیار کو دیکھا جائے تو یہ صاحب تو کسی ٹی وی ڈرامے میں بھی کردار ادا نہیں کر سکتے لیکن یہ اپنی ویڈیوز سے جتنے پیسے کما رہے ہیں، اس کا اندازہ کوئی کوئی ہی لگا سکتا ہےبنگلہ دیش میں انہیں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، حتیٰ کہ معروف بنگالی کرکٹرز بھی ان کیساتھ ملاقات کر کے تصاویر بنواتے ہیں۔ عالم بوگھارا بھلے ہی سوشل میڈیا تک محدود تھے لیکن رفتہ رفتہ ان کی شہرت اتنی بڑھی کہ انہیں ٹی وی اشتہارات میں کام ملنا شروع ہو گیا اور آج وہ اچھی خاصی شہرت کے حامل ہے اور بہت سے لوگ ان کیساتھ سیلفی بنانے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی شخص سخت محنت کر کے شہرت، عزت اور پیسہ حاصل کر سکتا ہے۔