صحت کے مسائل کی وجہ سے فرائض انجام نہیں دے سکتا: پرویز خٹک پارٹی رکنیت سے مستعفی

صحت کے مسائل کی وجہ سے فرائض انجام نہیں دے سکتا: پرویز خٹک پارٹی رکنیت سے مستعفی

پشاور : پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے پارٹی کے عہدے اور رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ صحت کے مسائل کی وجہ سے پارٹی کی رکنیت اور عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں اور ان کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت پارٹی چیئرمین خدمات انجام دینا ان کے لیے قابلِ فخر تھا لیکن صحت کی خرابی کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریاں اور فرائض انجام نہیں دے پا رہے۔

خیال رہے پرویز خٹک کی جماعت 8 فروری کے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں صرف دو نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو سکی تھی اور ان کے حصے میں قومی اسمبلی کی کوئی نشست نہیں آئی تھی۔الیکشن میں پرویز خٹک کو بھی صوبائی اسمبلی کی نشست پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
 

مصنف کے بارے میں