پیوٹن امن کیلئےسنجیدہ ہیں یا نہیں یہ چند دن تک طے ہوگا،امریکی وزیر خارجہ

پیوٹن امن کیلئےسنجیدہ ہیں یا نہیں یہ چند دن تک طے ہوگا،امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی جانب سے امن کے لئے سنجیدگی کا اندازہ اگلے چند دنوں میں لگایا جائے گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الحال یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح طریقہ عمل موجود نہیں ہے، تاہم مزید بات چیت کے بعد ہی یہ طے ہوگا کہ آگے کیا قدم اٹھایا جائے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب میں روس اور امریکا کے حکام کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ روس کی جانب سے کون سی شخصیات اس بات چیت میں شامل ہوں گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔ اس ملاقات کے دوران یوکرین جنگ کے مستقبل اور اس کے ممکنہ حل پر گفتگو کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں