برطانیہ میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پرغور

برطانیہ میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پرغور
کیپشن: برطانیہ میں ہفتے میں 3 چھٹیاں دینے پرغور
سورس: فائل فوٹو

لندن: برطانیہ کی مایہ ناز جامعات آکسفورڈ اور کیمبرج نے ہفتے میں 6 کے بجائے 4 دن کام پر ٹرائل کا آغاز کرد یا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی کیمرہ ساز کمپنی ’’کینن‘‘ میں اب ملازمین ہفتے میں 5 یا 6 دن کے بجائے پیر سے جمعرات یعنی صرف 4 دن کام کریں گے۔

کیمرہ بنانے والی کمپنی نے یہ اقدام آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کے ٹرائل کا حصہ بننے کے لیے اُٹھایا ہے اور یہ ٹرائل 6 مہینے جاری رہیں گے۔ ہفتے میں 4 دن کام کے ٹرائل کا مقصد ملازمین میں اوقات کار کی کمی سے پیدا ہونے مثبت تبدیلیوں اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کا جائزہ لینا ہے۔

ہفتے میں 4 روز کام کی مہم ایک سماجی تنظیم نے چلائی تھی جس کے بعد آکسفورڈ، کیمبرج، بوسٹن اور تھنک ٹینک بھی اس مہم میں شامل ہو گئے۔ جامعات کے اس مہم میں شرکت اور تجویز پر کیمرہ ساز عالمی شہرت یافتہ ادارے کینن نے 6 ماہ کے ٹرائل کا حصہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

قبل ازیں متحدہ عرب امارات میں بھی ساڑھے چار دن کام کا فارمولا نافذ کردیا گیا ہے۔ پیر سے جمعرات فل ڈے جب کہ جمعہ کو ہاف ڈے دیا جاتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اداروں کو جمعے کے روز ہاف ڈے کے بجائے ورک فرام ہوم کا آپشن بھی دیا گیا ہے لیکن امارات میں ہفتے میں ڈھائی روز چھٹی مقصد سیاحت کو فروغ دینا بتایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں