محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا

 محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا
کیپشن: محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) پر رشوت لینے کا الزام لگا دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے  باکسر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ باکسنگ فیڈریشن نے پروفیشنل باکسنگ کی آمدنی سے حصہ مانگا تھا۔  مجھے ایک کورین پروموٹر ملا، جس نے کہا کہ وہ مجھے پروموٹ کرسکتا ہے ،تاہم اس نے مجھ سے معاہدے  سے قبل صدرپی بی ایف سے بات کی خواہش کی تھی۔

وسیم نے بتایا کہ باکسنگ فیڈریشن نے کہاکہ  وہاں معاہدہ کررہےہیں،ہم سے بھی معاہدہ کرلیں اور مجھ سےکہا گیا کہ باکسنگ میں جو آمدن ہوگی اسکا میں ان کو 20 فیصد دوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو اپنی پروفیشنل فائٹس کی آمدنی میں سے حصہ دینا مجبوری تھی، وہ ایسا نہ کرتے تو دیگر باکسرز کی طرح ضائع ہوجاتے۔ پاکستان میں کوچز اے سی میں اور باکسرز پنکھوں والے کمروں میں سوتے تھے جہاں دو، دو گھنٹے لائٹ نہیں ہوتی۔

مصنف کے بارے میں