قطر کیخلاف اقدامات تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد اٹھائے گئے: خلیجی ممالک

قطر کیخلاف اقدامات تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد اٹھائے گئے: خلیجی ممالک

منامہ: اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کے بیان کے ردعمل میں بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے موقف اختیار کیا کہ قطر کے خلاف اقدامات اس کو درست سمت پر لانے کی تمام تر کوششوں کے ناکام ہونے کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔

ان ممالک کا اپنے موقف میں مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی قومی سلامتی کے حوالے سے خودمختار ہیں اور خطے کو شدت پسندی اور دہشتگردی کے اثرات سے بچانے کیلئے انہوں نے قطر سے اپنے تعلقات منقطع کیے ہیں تاکہ قطر کو باوار کرایا جائے کہ اس کی دہشتگرد تنظیموں کو سپورٹ خطے کو بڑے خطرے سے دو چار کر سکتی ہے۔

تمام ممالک نے واضح کیا کہ قطر ریاض معاہدہ کی پاسداری اور دہشتگردوں کی حمایت نہ کرنے کی وعدے کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا۔ یاد رہے اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بحرین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے کیے گئے قطر کیخلاف اقدامات انسانی حقوق کو متاثر کر سکتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں