اسلام آباد، ایبٹ آباد، سوات سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، ایبٹ آباد، سوات سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: اسلام آباد، ایبٹ آباد، سوات سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے ضلع سوات ، ایبٹ آباد، سوات، بٹگرام، مانسہرہ ، مالا کنڈ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ مری، لیپہ، نیلم ویلی، باغ آزاد کشمیر جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 اور گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ 

اب تک کی موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔