کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل

 کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی چار بوگیاں تاحال جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں۔ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام جاری ہے اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کیے جانے کی توقع ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر بوگیاں مچھ پہنچا دی گئی ہیں، جبکہ پٹری سے اترنے والی چار بوگیوں کو آج کرین کے ذریعے اٹھا لیا جائے گا۔ دہشت گردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں