بلاول بھٹو اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Inside Story,Bilawal Bhutto,Marryam Nawaz,Telephonic,
کیپشن: تصویر : فیس بک پی ایم ایل این

کراچی :بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں گلگت بلتستان الیکشن نتائج پر اہم گفتگو ہوئی ،جس میں دونوں رہنمائوں نے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی پر زور مذمت کی ۔

اس مو قع پر مریم نواز او ربلاول بھٹو کا کہنا تھا دھاندلی کے باوجود زیادہ ووٹ نہ لینا پی ٹی آئی کی عدم مقبولیت کا ثبوت ہے،گلگت بلتستان کے عوام اپوزیشن کے بیانئے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کا حکومتی اتحاد سے زیادہ ووٹ لینا پی ٹی آئی کی بہت بڑی شکست ہے ،یہ تحریک انصاف کی عدم مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ،مریم نوازنے گفتگو کے دوران کہا گلگت بلتستان کے عوام نے اپنے ووٹ سے ظاہر کر دیا کہ عوام اپوزیشن کے بیانیے کیساتھ کھڑے ہیں ۔

ٹیلی فونک گفتگو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف میں جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ 

واضح رہے گلگت بلتستان میں 15 نومبر کو ہونے والے الیکشن نتائج آنے کے بعد 9 نشستوں پر تحریک انصاف ،آزاد امیدوار نے 7 اور پیپلزپارٹی کے 3 امیدوار کامیاب ہوئے ،گلگت بلتستان الیکشن میں حیران کن طور پر مسلم لیگ ن کےصرف 2 امیدوار ہی کامیاب ہوئے ۔