جیل کا کھانا سلاخوں کے پیچھے ڈائیٹ پر رہنے کی اجازت نہیں دیتا, 30 سال قید کا سزا یافتہ قاتل رہا

جیل کا کھانا سلاخوں کے پیچھے ڈائیٹ پر رہنے کی اجازت نہیں دیتا, 30 سال قید کا سزا یافتہ قاتل رہا

روم:مُٹاپے کا شکار ایک اطالوی شہری جو اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا کاٹ رہا تھا کو جیل سے رہا کردیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں دیمتری فریکانو نامی شہری کو اس کی گرل فرینڈ ایریکا کو بحث کے دوران قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مجرم نے پہلے پہل پولیس کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے اس کی گرل فرینڈ پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا تھا لیکن تفتیش کاروں کو اس کی کہانی میں زیادہ سے زیادہ جھول ملے جس پر اس نے بالآخر اعتراف کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کو 57 بار چاقو کے وار سے قتل کیا۔

عدالت نے فیصلہ دیا کہ جیل کا کھانا  خطرناک حد تک  مُٹاپے کے شکار مجرم کو سلاخوں کے پیچھے ڈائیٹ پر رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔