سعودی عرب کے ویزوں کی اجراء میں 62فیصد کمی واقع ہو ئی ، وزارت محنت

سعودی عرب کے ویزوں کی اجراء میں 62فیصد کمی واقع ہو ئی ، وزارت محنت

ریاض:سعودی عرب کی وزارت محنت وسماجی فروغ  کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال 2017کی پہلی ششماہی کے دوران ویزوں کے اجراءمیں 62فیصد کمی واقع ہوئی۔

وزارت محنت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ 2016ءکی پہلی ششماہی کے مقابلے میں امسال 62فیصد ویزے کم جاری کئے گئے۔واضح رہے سعودی حکومت نے "سعودی ویژن 2030" کےتحت ملک میں سعودائزیشن پالیسی پر عمل کا آغاز کر دیاہے ۔ جس کے مطابق ملک میں سب سے پہلے موبائل فون کے شعبے میں کامیاب سعودائزیشن کی ،اس کے بعد رینٹ اے کار اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی سعودائزیشن کرنے کے احکامات جاری کر دیےگئے۔

ماہرین کا کہناہے کہ ویزوں کے اجراء میں کمی اسی بات کی طرف نشاندہی کر تی ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے شہریوں کو ملازمت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی پالیسی پر دل جمی سے کام شروع کر دیاہے۔