سائفر گمشدگی کیس، چیئر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان، سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی

سائفر گمشدگی کیس، چیئر مین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان، سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی
سورس: File

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سائفر گمشدگی کیس میں سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ 

اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور پی ٹی آئی کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت پر رہائی اور مقدمہ خارج کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہیں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔

مصنف کے بارے میں