عراقی پارلیمان میں امریکیوں کو نکالنے کے لیے دستخطی مہم

عراقی پارلیمان میں امریکیوں کو نکالنے کے لیے دستخطی مہم


بغداد:عراقی پارلیمنٹ کے دو گروپوں نے امریکی افواج کوملک سے نکلوانے کے لیے سرگرم مہم کردی ہے، پارلیمنٹ میں اراکین سے اس مقصد کے لئے قانون سازی کی خاطر درخواست پردستخط لیے گئے ہیں۔

صادقون گروپ سے رکن پارلیمنٹ حسن سالم نے 53 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط لے لیے ہیں۔ حسن سالم نے امریکی نیوز چینل سی این این کے نمائندے کو دستخط شدہ درخواست دکھائی جس میں تحریر تھا کہ پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے پر عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے کا فقرہ شامل کیا جائے۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی نے اعلان کیا ہے کہ عراق سے امریکی افواج کی بیدخلی کاقانون کا جاری کرنے کے لئے وزیر اعظم عادل عبد المہدی کی منظوری ضروری ہوگی۔

الحلبوسی نے کہا کہ پارلیمنٹ کو 55 ارکان کے دستخط سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں عراق سے غیر ملکی افواج کو نکالنے کے لئے قانون سازی کا کہا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے اگلے اجلاس میں درخواست پر بحث کی جائے گی۔