اوورسیز پاکستانی فیشن ڈیزائنر محمودبھٹی عدالت میں پیش ، آبائی گھر سے قبضہ چھڑانے کا مطالبہ

اوورسیز پاکستانی فیشن ڈیزائنر محمودبھٹی عدالت میں پیش ، آبائی گھر سے قبضہ چھڑانے کا مطالبہ

لاہور :اوورسیز پاکستانی  فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی ماڈل ٹاؤن کچہری میں پیش ہوگئے ۔محمود بھٹی اپنے آبائی گھر پر قابض افراد کے خلاف انصاف کے لئے کوشاں ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی  کے بسطامی روڈ سمن آباد میں واقع   آبائی گھر پر  نائلہ اسد نامی خاتون نےقبضہ کررکھا ہے ۔قبضہ کرنے والی خاتون نے محمود بھٹی کے خلاف گھر پر قبضہ کا الزام لگا کر تھانے میں جھوٹی درخواست دے دی جس کے بعد عدالت کی طرف سے محمود بھٹی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ۔ 

گزشتہ روز اس کیس میں محمود بھٹی  اپنے وکیل عدنان رامے اور  وکلا  ٹیم کے ہمراہ عدالت کے  سامنے  پیش ہوئے ۔عدالت نے  ان کے وارنٹ گرفتاری کینسل کردئیے اور نائلہ اسد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔
اس موقع پر محمود بھٹی  کا کہنا تھا کہ  اپنی والدہ کے انتقال پر پاکستان آیا تو ہمارے  آبائی گھر میں نائلہ اسد نامی خاتون مقیم تھیں ۔خاتون نے ان پر مکان پر قبضہ کا جھوٹا کیس بناڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر اپنا موقف بیان کیا ہے اور مجھے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔