پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین،97 جاں بحق،آئی سی یوز بھر گئے

پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین،97 جاں بحق،آئی سی یوز بھر گئے
کیپشن: پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین،97 جاں بحق،آئی سی یوز بھر گئے
سورس: file

لاہور: لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کی صورتحال سنگین سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں 149 اموات میں سے 97 پنجاب میں ہوئیں اور 97 میں سے 47 صرف لاہور میں جاں بحق ہوئے ہیں۔آئی سی یوز مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 3562 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 7.98فیصدرہی۔  24 گھنٹے کے دوران97 افراد کورونا سے انتقال کرگئے۔80 نئے مریض آئی سی یوزمیں داخل ہوئے۔

   

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں سب سے زیادہ متاثر شہر لاہور ہے جہاں 13ہزار723ٹیسٹ،1748مثبت آئے۔ کورونامثبت کیس 12.7فیصدرہے۔ کوروناوائرس سے47افراد کا انتقال ہوا۔ لاہورکے آئی سی یوز میں کوروناوائرس کے245مریض زیرعلاج ہیں۔

 دیگر شہروں کی بات کی جائے تو 24 گھنٹے کے دوران ننکانہ 111، قصور 44، شیخوپورہ 56، راولپنڈی 125، جہلم 26، چکوال 127، اٹک 28،  مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 29 اور گوجرانوالہ میں 57 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ 

سیالکوٹ 57، نارووال 5، گجرات 28، منڈی بہاؤالدین 31، ملتان 107، خانیوال 16، راجن پور 4، لیہ 12، ڈیرہ غازی خان 29 اور وہاڑی میں 19 کیس سامنے آئے ۔ فیصل آباد 229، چنیوٹ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ  21، جھنگ 10 اور رحیم یار خان میں 46 کیسز سامنے آئے۔

سرگودھا 159، میانوالی 6، خوشاب 26، بہاولنگر 20، بہاولپور 36، لودھراں 11، بھکر 28، ساہیوال 93، پاکپتن 81 اوراوکاڑہ میں 123 کیس  رپورٹ ہوئے۔

  

پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 7430 ہوچکی ہے۔ اب تک 4,278,424 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صحت یاب مریضوں کی تعداد 216,237 ہے۔