جنرل فیض کو کلین چٹ دی نہ دھرنا ختم کرنے کیلئے فوج سے مدد مانگی تھی: شاہد خاقان عباسی

جنرل فیض کو کلین چٹ دی نہ دھرنا ختم کرنے کیلئے فوج سے مدد مانگی تھی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنا تحقیقاتی کمیشن میں مجھ سے جنرل فیض کے بارے کوئی سوال نہیں ہوا۔ میں نے جنرل فیض کو کلین چٹ نہیں دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض یا جنرل باجوہ نے جو بھی کام کیا، میں ذمہ داری لیتا ہوں۔ میری حکومت نے اسوقت فوج سے معاونت کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔ احسن اقبال نے کی ہو گی، مجھے علم نہیں۔ فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پبلک ہونی چاہییے۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ فیض آباد دھرنے کے پیچھے جنرل فیض یا کوئی ایجنسی تھی۔ یہ صرف speculation ہے۔ فیض آباد دھرنا کمیشن کی کارروائی سے مطمئن نہیں۔ حکومت فیض آباد دھرنے کے اصل حقائق کیلئے کمیشن بنائے۔ 

مصنف کے بارے میں