گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لائیو ویڈیو اور اسکرین شیئرنگ متعارف کرا دی

 گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لائیو ویڈیو اور اسکرین شیئرنگ متعارف کرا دی

کیلیفورنیا:گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل "جیمنائی" کے دو فیچرز، لائیو ویڈیو اور اسکرین شیئرنگ، تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مفت متعارف کرادیے ہیں۔ یہ فیچرز پہلے صرف گوگل ون اے آئی پریمیئم پلان کے صارفین کے لیے دستیاب تھے جنہیں ماہانہ 20 ڈالرز (ساڑھے 5 ہزار پاکستانی روپے) ادا کرنے پڑتے تھے۔

یہ فیچرز کچھ ہفتے پہلے متعارف کرائے گئے تھے لیکن ان تک رسائی محدود تھی۔ اب گوگل نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے بہترین فیڈبیک کے بعد انہیں مزید افراد کے لیے دستیاب کرایا ہے۔

ان فیچرز کی مدد سے صارفین اپنی اسکرین پر موجود کسی بھی چیز یا منظر کے بارے میں جیمنائی سے سوالات کرسکتے ہیں۔
مثلاً، اگر آپ کسی لباس کی تصویر کھینچتے ہیں تو آپ اس کے میٹریل یا تفصیلات کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔
آپ انٹرنیٹ پر موجود کسی لفظ یا کہانی کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، چاہے آپ نے وہ پہلے کبھی نہ سنی ہوں۔
 گوگل کا کہنا ہے کہ یہ فیچرز آنے والے ہفتوں میں تمام اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے، اور یہ ان تمام اینڈرائیڈ فونز پر کام کریں گے جن میں جیمنائی ایپ کام کرسکتی ہے۔ یہ فیچرز ان فونز پر دستیاب ہوں گے جن میں 2 جی بی یا اس سے زائد ریم اور اینڈرائیڈ 10 یا اس سے اوپر کا آپریٹنگ سسٹم موجود ہو۔

 گوگل کے ترجمان کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ 10 یا اس سے اوپر کے آپریٹنگ سسٹم والے فونز پر دستیاب ہوگا۔