ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، دنیا بھر میں پاکستان کا پہلا نمبر : رپورٹ

ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ، دنیا بھر میں پاکستان کا پہلا نمبر : رپورٹ
سورس: File

اسلام آباد: پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں ہوشروبا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان  ذیابیطس کی دوڑ میں پانچویں نمبر سے پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔

ورلڈ آف اسٹیٹیکس  کی جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کی شرح 30.8 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

ورلڈ آف اسٹیٹیکس کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ پاکستان میں 463  نوجوان  ذیابیطس کا شکار ہیں۔  42 فیصد مرد اور 58 فیصد خواتین اس بیماری کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذیابیطس میں متبلا ہونے والے افراد کی ذیادہ شرح دیہاتوں میں پائی جاتی ہے۔  دیہی علاقوں میں ذیابیطس کی شرح 15.1 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 1.6 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ 2022 میں پاکستان میں ذیابیطس  کی شرح 26.7 جبکہ 2019 میں ذیابطیس کا شکار افراد کی شرح 10.91 تھی۔

01292ffd436222ad8b8ca86bdd03a092

ورلڈ آف اسٹیٹیکس  کی جاری کردہ رپورٹ  کے مطابق  کویت  دوسرے، مصرآٹھویں، قطر  دسویں، سعودیہ عرب 14 ، ترکی 26،  امریکہ  55، چائنہ 57 ،  بھارت 64جبکہ برطانیہ  132ویں نمبر  پرہے۔ 

مصنف کے بارے میں