پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس 41,667.73 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 80 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔آخری خبر آنے تک مارکیٹ میں بہتری کی صورتحال دیکھی جارہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 50 پوائنٹس کا ضافہ بھی ہوا۔

سٹاک مارکیٹ میں تا دم تحریر48,110,540 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,007,695,602 پاکستانی روپے رہی۔گزشتہ روز بھی جب پرویزمشرف کیخلاف خصوصی عدالت کا فیصلہ آیا توسٹاک مارکیٹ وقتی طور پر منفی زون میں چلی گئی تھی اور انڈیکس 619 پوائنٹس تک گرنے کے بعد 41 ہزار 25 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 123 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔