عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں: شہباز شریف 

 عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں: شہباز شریف 

 عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں: شہباز شریف اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  کاکہنا ہےکہ  عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں۔


پنجاب اور خیبرپختونخوا سے نو منتخب آزاد ارکان سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ  عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں، معاشی خطرات کا تقاضا ہے کہ سب مل کر پاکستان کیلئے کام کریں۔


ان کاکہنا تھا کہ  پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب بھی یہی ترجیح ہے، جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی ذات اور سیاست کا نہیں، ہمیشہ پاکستان اور عوام کا مفاد سوچتے ہیں، ہم ملک کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ترقی چاہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں ترقی سے ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں