پاک ایران کشیدگی: نگران وزیر اعظم نے دورہ ڈیواس مختصر کر دیا، آج وطن واپسی

پاک ایران کشیدگی: نگران وزیر اعظم نے دورہ ڈیواس مختصر کر دیا، آج وطن واپسی
سورس: file

اسلام آباد: پاک ایران کشیدگی کے بعد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے اپنا دورہ ڈیواس مختصر کر دیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج رات  آج وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ 

اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 22 جنوری کو وطن واپس آنا تھا۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے آج صبح ایران کی طرف سے کیے گئے مزائلی حملے کی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کے علاقے سیستان میں دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ 

ایران کے سرکاری میڈیا نے پاک فوج کی جانب سے ایران میں جوابی کارروائی کی تصدیق کی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں تین خواتین اور چار بچے ہلاک ہوئے، جو تمام غیر ایرانی شہری تھے۔

خیال رہے کہ پاکستانی حملے سے قبل پیر کے روز ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں