ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ،جو شخص نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ  کی ترغیب دیتا ہے وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا:مریم نواز 

 ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ،جو شخص نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ  کی ترغیب دیتا ہے وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا:مریم نواز 

حافظ آباد: مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی ہے۔

حافظ آباد میں  مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ہم 28 مئی والے ہیں 9 مئی والے نہیں ایک تاریخ پاکستان کو سنوارنے کی ہے اور ایک تاریخ اجاڑنے کی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  28 مئی والے 2 روپے کی روٹی اور مہنگائی کم کرنے والے لوگ ہیں جبکہ 9 مئی والے ملک میں مہنگائی کا طوفان لانے والے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ 9 مئی والے چار سال رہنے کے باوجود ملک میں مہنگائی کو لانے کے ذمہ دار ہیں، جب کہ 28 مئی والوں نے نوجوانوں کے ہاتھوں میں روزگار اور لیپ ٹاپ دیے، روٹی سستی کی اور سڑکوں کا جال بچھایا، حافظ آباد والے بتائیں وہ 8 فروری کو 28 مئی والوں کا ساتھ دیں گے یا نو مئی والوں کا ؟۔

ہم نے طعنے سنے، بدتمیزی، بد تہذیبی سب برداشت کی لیکن دہشتگردی اور مہنگائی کو ختم کیا، آج کل نواز شریف کا وقت سب اس بات پر غور کرنے پر گزرتا ہے کہ بجلی کے بل کیسے کم کرنے ہیں؟ نوجوانوں کو نوکریاں کیسی دینی ہیں؟ سڑکوں کا جال کیسے بنانا ہے؟ ہم مسلم لیگ (ن) والے ہر شہر میں دانش سکول، ہسپتال، یونیورسٹی بنانے کے لیے حکمت عملی بنانے میں مصروف ہیں۔


رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ جو شخص نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ کرنے کی ترغیب دیتا ہے وہ آپ کا ہمدرد نہیں ہو سکتا، جو شخص بدتمیزی کی ترغیب دیتا ہے وہ ہمدرد نہیں ہوسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں