حکمران خاندان کا اصل کاروبار کرپشن ہے: شفقت محمود

حکمران خاندان کا اصل کاروبار کرپشن ہے: شفقت محمود

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکمران خاندان کا اصل کاروبار کرپشن ہے اور اس وقت ن لیگ بہت زیادہ گھبراہٹ اور تکلیف میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس تو اب ختم ہو چکا ہے اور ثابت ہو گیا کہ مریم نیلسن نیسکول کی مالکن ہیں جبکہ گلف اسٹیل کے بکنے کی کوئی ان کے پاس دستاویزات نہیں۔ جے آئی ٹی نے قانون کے مطابق دیگر ممالک سے معاونت مانگی۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ پہلے کہا گیا کہ ساری دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں لیکن اب ن لیگ کی تڑپ اور گرج میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شفقت محمود نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی بنا کر شہادتوں کا موقع دیا گیا مگر شریف خاندان نے کچھ پیش نہ کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور خاندان نے اربوں روپے پاکستان سے چوری کیے اور وزیراعظم کو نااہل قرار دے کر مقدمہ احتساب عدالت کو بھیجا جائے۔ شریف فیملی اب بھی ریکارڈ دے تو معاملہ ختم ہو جائے گا یہاں ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا ہے کیونکہ ان کے پاس کچھ نہیں۔

انہوں نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اپنا جواب دے دو بنی گالہ والوں سے جو پوچھا گیا اس کا جواب دے رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں