نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کی تردید کر دی

نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی کی تردید کر دی
کیپشن: شبر زیدی کو ہٹایا نہیں جا رہا اور وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی تردید کر دی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی کو ہٹائے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں جب کہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی افواہیں موجود ہیں۔

اس سے متعلق یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ شبر زیدی اور ان کی ٹیم کے درمیان ہم آہنگی موجود نہیں جب کہ تاجر برادری شبر زیدی کے اقدامات سے ناخوش ہے جس کی بناء پر چیئرمین ایف بی آر سمیت وزیراعظم کی معاشی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شبر زیدی کو عہدے سے ہٹانے کی تردید کردی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شبر زیدی کو ہٹایا نہیں جا رہا اور وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔