کلر کہار حادثہ ، 11 میتیں ورثا کے حوالے ، ایک خاتون کی شناخت نہ ہوسکی، لواحقین کی تلاش 

کلر کہار حادثہ ، 11 میتیں ورثا کے حوالے ، ایک خاتون کی شناخت نہ ہوسکی، لواحقین کی تلاش 
سورس: Twitter

چکوال : کلر کہار کے قریب سالٹ رینج موٹروے پر ہونے والے حادثے میں جاں بحق  12 افراد میں سے 11 کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ ایک خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔ 

ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ 12 ڈیڈ باڈیز میں سے 11 کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا لیکن ایک خاتون کی ابھی تک شناخت نہیں سکی۔

انہوں نے بتایا کہ  ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو چکوال کے سردخانے میں رکھا گیا ہے ۔ راولپنڈی سے کل جھنگ جانے والے مسافروں کو اگر کوئی جانتا ہو تو براہ مہربانی اس مرحومہ کو اس کے پیاروں تک پہنچانے میں ہماری مدد کریں۔

قراۃ العین کا کہنا ہے کہ  کسی بھی قسم کی اطلاع کی صورت میں ڈاکٹر صدام حسین 03322212760 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں