وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزیراعظم 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب میں رہیں گے، جہاں ان کا دورہ دو طرفہ تعلقات، معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری افسران بھی دورے کا حصہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں