میسی کی لا لیگا سے روانگی، صدر جیوئر تیباس نے خود کو ذہنی طور پر تیار کرلیا

Lionel Messi: La Liga president Javier Tebas 'ready' for Barcelona star's departure
کیپشن: فائل فوٹو

میڈرڈ: سپینش فٹبال لیگ لا لیگا کے سربراہ جیوئر تیباس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے خود کو لیونل میسی کی روانگی کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیا، ان کے جانے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جیوئر تیباس نے کہا ہے کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ سٹار فٹبالر لیونل میسی لا لیگا لیگ میں رہیں لیکن ان کے بغیر بھی ہم سروائیو کر لیں گے۔ انہوں نے اس سلسلے میں لیگ کا حصہ رہنے والے نیمار اور کرسٹیانو رونالڈو کی مثالیں دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لا لیگا لیگ 2017ء میں نیمار اور 2018ء میں کرسٹیانو رونالڈو کے جانے کے باوجود بھی کامیابی سے چلتی رہی ہے۔ ہماری خواہش ہوگی کہ میسی ہمیں خیر باد نہ کہیں لیکن اگر انہوں نے جانے کا فیصلہ برقرار رکھا تو پھر بھی ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ خیال رہے لیونل میسی کی جانب سے اگست میں بارسلونا کیساتھ طویل 16 سالہ رفاقت کو ختم کرنے کی درخواست سامنے آئی تھی۔

یاد رہے کہ ستمبر 2020ء میں دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فٹبالرز کی فہرست جاری کی گئی جس میں بتایا گیا تھا کہ لیونل میسی کی انکم اپنے دیگر ساتھیوں سے بہت زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے اس عظیم فٹبالر نے رواں سال ایک سو چھبیس ملین ڈالر سے زائد کی خطیر رقم کمائی۔

رواں سال زیادہ کمائی کرنے والے افراد کی فہرست میں ایک سو سترہ ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل کے سٹار فٹبالر چھیانوے ملین ڈالر کی کمائی کیساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس فہرست میں فرانسیسی فٹبالر کو چوتھا جبکہ مصری فٹبالر کو پانچواں نمبر دیا گیا۔