کیااسٹیبلشمنٹ آسمان سے اتری ہے ،وہ بھی انہی کی ہے :شیخ رشید

Has the Establishment come down from the sky, it also belongs to them: Sheikh Rashid
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فضل الرحمان الزام لگانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں،جمہوریت جیت گئی ،گلگت بلتستان کے عوام نے اپنافیصلہ سنا دیا ،نوازشریف کا بیانیہ فوج کے خلاف ہے ،ملک دشمن کو کون سپورٹ کرے گا ؟انتشار پھیلانے والے پاکستان کے ایک تقریر میں 11 بار نام لیکر کس کو پیغام دینا چاہتے ہیں جبکہ کیااسٹیبلشمنٹ آسمان سے اتری ہے ،وہ بھی انہی کی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی سرکلر ریلوے چلانے جا رہے ہیں،سندھ حکومت کے ساتھ پورا تعاون کریں گے جبکہ شبرزیدی سے متعلق الزام بے بنیاد ہے ۔


شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان الزام لگانے سے پہلے تصدیق کرلیا کریں،گلگت بلتستان میں شفاف اور جانبدار الیکشن ہوئے ،گلگت بلتستان سے زیادہ شفاف الیکشن نہیں دیکھا جبکہ وہاں کے لوگوں نے پاکستان کے حق میں ووٹ ڈالا اور اگر میں گلگت بلتستان جاتا تو طوفان کھڑا ہو جاتا ۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ پی پی اور ن لیگ الیکشن سے پہلے اتحاد کرلیتے تو نتائج مختلف ہوتے ،یہ اگلے سال بھی رو رہے ہوں گے پی ٹی آئی نے حکومت بنا لی ،آزادکشمیرمیں بھی پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی ،آپ کا بیانیہ ایک نہیں،اپنے اپنے الیکشن پر انتخاب لڑا جبکہ گلگت میں ن لیگ کے صدرحفیظ الرحمان نے پیپلزپارٹی پر الزام لگایا اور اسی ماہ میں پی ٹی آئی کی دو تہائی اکثریت کی حکومت ہو گی ۔


شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان نے کہا جہاں کہیں حلقہ کھولنے کو تیار ہیں،پی ڈی ایم کو عوام کی صحت ،جان ومال کی کوئی فکر نہیں،ان کا بچہ روئے تو کلیجہ پھٹتا ہے،سپورٹرکا بچہ روئے تو سرپھٹتا ہے جبکہ پورے ملک میں مفت ماسک تقسیم کرنے کی تجویز دی ہے ۔


وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاست اپنا راستہ خود بناتی ہے،بند گلی میں داخل ہونے کے نتائج خوفناک نکل سکتے ہیں،ہارنے والی پارٹی شکست تسلیم نہیں کرتی ،دسمبر تک بڑے شوق سے جلسے کرلیں۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ اللہ کرے کورونا کنٹرول میں رہے اور یہ جلسے کرتے رہیں،عمران خان نے شوآف ہینڈ اور الیکٹرونک ووٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ،سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے ،مریم نواز نے خودکہا ان سے ابھی کسی نے رابطہ نہیں کیا جبکہ اپنے لوگوں سے رابطے کوئی بری بات نہیں ہے۔