مریض ، طبی عملہ اور بے گھر فلطینیوں نے الشفاء اسپتال چھوڑ نا شروع کر دیا

مریض ، طبی عملہ اور بے گھر فلطینیوں نے الشفاء اسپتال چھوڑ نا شروع کر دیا

غزہ: مریض اور طبی عملہ الشفا ہسپتال چھوڑ نے پر مجبور،  جاری جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفاء  کو چھوڑنا شروع کر دیا۔

یاد رہے کہ  الشفاء اسپتال کو  ہفتے کے شروع میں اسرائیلی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا   کے مطابق فلسطینی حکام اور اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال سے بڑے پیمانے پر اخراج کی وجہ کے بارے میں مختلف دعوے کیے ہیں۔

فلسطینی وزارت  صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ہفتے کی صبح فوج کی جانب سے انخلاء کا حکم موصول ہوا، جب کہ فوج نے کہا کہ اس نے ان لوگوں کو محفوظ راستہ فراہم کیا ہے جو وہاں سے نکلنے کی امید کر رہے ہیں۔

 حکام کے مطابق روانگی سے قبل  انتہائی مخدوش حالت میں الشفاء میں پھنسے ہوئے  کئی ہزار افراد، اور  طبی مریض وں   کی حالت تشویشناک تھی۔

واضح رہے کہ7   اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 12000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس میں 5000کے قریب بچے شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں