مہنگائی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش بڑھ گیا

مہنگائی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش بڑھ گیا

لاہور :مہنگائی کے باعث یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کا رش رہنے لگا ،خواتین اور مرد بڑی تعدادمیں  صبح چھ بجے سے قطاروں میں لگ جاتے  ہیں۔

نیا  پاکستان ہو یا پراناعام آدمی کی پریشانیاں جوں کی توں ہیں ،اوپن مارکیٹ میں مہنگا آٹا ،گھی اور دالوں کی قیمت سے گھبرا کر شہریوں نے یوٹیلٹی سٹورز کا رخ کر لیا۔ شہری صبح سویرے ہی یوٹیلٹی سٹورز کے باہر قطاروں میں  لگ جاتے ہیں لیکن گھنٹوں انتظار کے بعد بھی خالی ہاتھ واپس جانا پڑتا ہے ۔
 وٹیلٹی سٹورز   پر آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی خریداری  کے لیے گھنٹوں  سے قطاروں میں لگی ہو ئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ حکومت آٹے اور گھی کی سپلائی رات کو مکمل کر لیا کرےتاکہ لائنوں میں گھنٹوں انتظار نہ کرنا پڑے۔