اتنی بڑی رقم ادا نہیں کر سکتے، ادائیگی کی وجہ سے مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہے, بحریہ ٹاؤن کا 460 ارب روپے کی ادائیگیوں سے معذوری

اتنی بڑی رقم ادا نہیں کر سکتے، ادائیگی کی وجہ سے مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پا رہے, بحریہ ٹاؤن کا 460 ارب روپے کی ادائیگیوں سے معذوری
سورس: File

اسلام آباد:  ملک ریا ض حسین نے سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن پراجیکٹس کیس میں متفرق درخواست دائر کرا دی۔ 

ملک ریاض حسین نے بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبے کے لیے  460 ارب کی ادائیگیوں سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے سپریم کورٹ پاکستان میں دائر کردہ درخواست میں کہا کہ بحریہ ٹاؤن کراچی منصوبے کیلئے 460 ارب کی ادائیگی ناممکن ہے۔

بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پارہا۔

سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

 
درخواست میں مزید استدعا کی گئی  کہ عدالت متفرق درخواست پرحالات وواقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کرے۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ملک ریاض نے اعتزاز احسن کی جگہ وکیل سلمان اسلم بٹ خدمات حاصل کرلی ہیں۔

مصنف کے بارے میں