پرانے آئی فون کی سیٹنگ اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ بعد میں پچھتانا پڑے گا

پرانے آئی فون کی سیٹنگ اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ بعد میں پچھتانا پڑے گا
سورس: File

واشنگٹن:اگر آپ کے آئی فون کا ورژن  پرانا ہے تو فورا سے پہلے سیٹنگ اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا  ہے اور آپ کو پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے ماہرین کاکہنا ہے کہ  آئی فون کے پرانے ماڈلز میں  سکیورٹی پیچ کو فورا اپ ڈیٹ کردیں  ورنہ ہیکرز کی وجہ سےفون کے ڈیٹا کو نقصان ہوسکتا ہے۔

 ٹیکنالوجی کے ماہرین  کے مطابق جن لوگوں آئی فون  آئی او ایس 17 نہیں لیا اور ان کا سافٹ ویئر آئی او ایس 16.7.1 ہے   جو کہ آئی فون ایٹ یا آئی فون ایکس میں استعمال ہورہا تھا  تو ان کو ایپل کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا چاہئے۔پرانے آئی فونز کے مالکان کو ابھی اپنی سیٹنگز چیک کرنی ہوں گی ۔

ایپل نے پرانے آئی فونز کے لیے ایک اہم سکیورٹی پیچ جاری کیا ہے اور یہ ضروری ہے کہ اسے بلا تاخیر ڈاؤن لوڈ کیا جائے۔ ضروری ہے کہ ہر کوئی اپنے سمارٹ فونز کو چیک کرے اور یقینی بنائے کہ وہ مکمل طور پر اپ ٹو ڈیٹ ہیں۔

ایپل نے تصدیق کی ہے کہ اس کے آپریٹنگ سسٹم میں بگز آسکتے ہیں لہذا سکیورٹی پیچ کو اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے ۔یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آپ کا آئی فون اپ ڈیٹ ہو گیا ہے، بس سیٹنگز مینو کی طرف جائیں، پھر جنرل، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ پر ٹیپ کریں اور چیک کریں کہ آیا iSO 16.7.1 یا iPadOS 16.7.1 انسٹال ہونے کے لیے تیار ہے۔ لہذا اگر ہیکرز سے فون کو بچانا ہے  تو اپ ڈیٹ ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں