ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل،  تحقیقات میں بعض امیدواروں کی مشکوک رجسٹریشن  منظر عام پرآگئی 

 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سکینڈل،  تحقیقات میں بعض امیدواروں کی مشکوک رجسٹریشن  منظر عام پرآگئی 

پشاور:ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ  سکینڈل میں  تحقیقات میں بعض امیدواروں کی مشکوک رجسٹریشن  منظر عام پرآئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیوٹوتھ کے ذریعے پرچہ آؤٹ کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق مشکوک رجسٹریشن پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے پہلے 9 افراد کی گرفتاری کا انکشاف ہوا تھا۔


9 مشکوک امیدواروں نے ایک ہی موبائل فون نمبر سے رجسٹریشن کی تھی ۔ ذرائع کے مطابق  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نقل کے الزام میں 219 امیدواروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مصنف کے بارے میں