کرتار پور میں بیساکھی کی رسومات آج ادا کی جائیں گی

کرتار پور میں بیساکھی کی رسومات آج ادا کی جائیں گی
سورس: file

نارووال: کرتار پور کے دربار بابا گورو نانک پر 322 ویں بیساکھی تہوار کی تقریبات اور رسومات آج ادا کی جائیں گی۔

نیو نیوز کے مطابق واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے 818 یاتری پہلی بار دربار میں قیام کریں گے۔

کرتارپور میلے میں پاکستانی سکھ یاتریوں کے علاوہ دبئی، امریکا، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری شرکت کریں گے ۔گورودوارہ کرتارپور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی سکھ یاتری کرتارپور میں نائٹ سٹے کریں گے ۔یاتریوں کے استقبال، قیام، سیکورٹی، میڈیکل اور لنگر کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

بیساگھی سکھ برادری کا مذہبی تہوار ہے۔اس موقع پر مقدس رسم کے طور پر ہر یاتری اپنا ہاتھ پنجے کے نشان پر رکھتا ہے ۔

اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے اور سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔