نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز کا آغاز

نویں سے بارہویں جماعت تک کلاسز کا آغاز
سورس: file

اسلام آباد: نویں سے بارہویں جماعت  تک کلاسز کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمدلازمی  ہوگا۔ پہلی سے آٹھویں تک اسکول عید تک بند رہیں گے۔

نیو نیوز کے مطابق سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری کلاسز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ پہلے دن حاضری کم رہی ۔ کلاسز ہفتے میں دو دن پیر اور جمعرات کو ہوں گی۔

تعلیمی ادارے کھلنے پر سکول اور کالج آنے والے طلبہ خوش ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے وہ گھر بیٹھے بیٹھے نہ صرف بور ہو رہے تھے بلکہ تعلیم کا بھی حرج ہو رہا تھا۔اب اسکول آئیں گے اور پیپرز کی بھرپور طریقے سے تیاری کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ او لیول،اے لیول اور اے ایس کے امتحانات  شیڈول کے مطابق ہوں گے،کورونا کیسز کی زیادہ شرح والی جامعات میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ جن اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8 فیصد سے کم ہے ان اضلاع میں بھی یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔