خراب کارکردگی،پی آئی اے کے سی او او کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

خراب کارکردگی،پی آئی اے کے سی او او کو عہدے سے برطرف کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: غیر تسلی کارکردگی کی بناءپر پی آئی اے کے چیف آپریشنز افسر (سی او او) ضیاءقادر قریشی کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہیں بڑ ااقدام اٹھالیا گیا ہے اورضیاءقریشی کو قومی ایئرلائن کے معیار کے مطابق ان کے فرائض میں کمی کے باعث 17 اگست کو ان کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

سی او او پی آئی اے کو جو مقاصد حاصل کرنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا وہ انہیں حاصل کرنے میں بھی ناکام ہوگئے۔ضیاءقادر قریشی سابق وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوابازی مہتاب عباسی کے چہیتے کہے جاتے تھے، جنہیں 5 جون 2017 کو 15 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت دی گئی تھی۔

ضیاءقادر قریشی کا جب تقرر کیا گیا تھا تو ان کی ریٹائرمنٹ کی انتہائی عمر کے صرف تین ماہ باقی رہ گئے تھے۔