اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی صدر نے اشارہ دے دیا

اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ، اسرائیلی صدر نے اشارہ دے دیا

تل ابیب :اسرائیل غزہ میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے ۔ اس بارے میں  اسرائیلی صدر نے اشارہ دے دیا ہے۔ اسرائیل نے غزہ  میں ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

اسرائیلی صدر  آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے اسرائیلی صدر نے جنگ بندی کا اشارہ غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

اسرائیلی صدر کا کہنا  تھاہم  یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور  وقفہ چاہتے ہیں۔واضح رہےکہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔

مصری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے تیار ہیں۔حماس کے مطابق انہوں نے بات چیت کی کوششوں میں شامل تمام ثالثوں تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے۔دوسری جانب  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے حالیہ بیانات میں غزہ میں جنگ جاری رکھنےکا کہہ چکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں