دھاندلی پر دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت، درخواست گزار غائب، بریگیڈیئر محمد علی کو ہرحال میں پیش کریں: چیف جسٹس

دھاندلی پر دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست پر سماعت، درخواست گزار غائب، بریگیڈیئر محمد علی کو ہرحال میں پیش کریں: چیف جسٹس

اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر  الیکشن دوبارہ کرانے  کی درخواست پر سماعت  کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ درخواست گزار بریگیڈئیر ریٹائرڈ محمد علی کو ہر حال میں پیش کریں۔ 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت  کی ۔درخواست گزار محمد علی عدالت سے غائب ہوگیا اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔ 

اس پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یہ کیسا مذاق ہے۔ پہلے درخواست دائر کرو پھر عدالت آؤ ہی نہیں ۔ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو نوٹس کی تعمیل کرائے اور درخواست گزار جہاں بھی ہے اسے پیش کیا جائے۔ 


چیف جسٹس نے  سپریم کورٹ آفس کو درخواست گزار علی خان سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کیس بارے اطلاع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کیس سنیں گے۔ درخواست گزار کا نمبر بند ہونے پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔