ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ریونیو ہدف حاصل کیا جائے گا:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر ریونیو ہدف حاصل کیا جائے گا:وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت سالانہ ریونیو ہدف کو ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر پورا کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ "ٹیکس ریونیو درست سمت میں بڑھ رہا ہے، اور ہم آئندہ تین سے پانچ سالوں میں برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔"

انہوں نے پانڈا بانڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "چینی مارکیٹ میں جلد ہی پانڈا بانڈ جاری کیے جائیں گے، اس کے علاوہ حکومت نے گزشتہ سالوں میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں، جن میں مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں کمی شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ "حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام پیدا کیا ہے اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کو مزید تیز کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور حکومتی اخراجات میں کمی کی حکمت عملی جاری ہے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جاسکے۔

مصنف کے بارے میں