پیرس اولمپکس: پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارگردگی، سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیرس اولمپکس: پاکستان ہاکی ٹیم کی شاندار کارگردگی، سیمی فائنل میں پہنچ گئی
سورس: file

مسقط: پیرس اولمپک کوالیفائرز کےایونٹ میں ملائیشیا کیخلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےقومی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

عمان کے شہر مسقط کے میں جاری پیرس اولمپکس کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہو گا۔  سیمی فائنل مقابلہ 20 جنوری کو پاکستانی وقت کے مطابق 9:30 بجے کھیلا جائیگا، اسی دوران دوسرے سیمی فائنل میں برطانیہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

کوالیفائر میچ میں پاکستان اور ملائیشیا مدمقابل ہوئے، دونوں ٹیموں نے 3-3 گول کیے جس کے بعد میچ برابر ہو گیا تھا۔ گروپ میں 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان کی جانب سے خان سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید نے گول کیے، جبکہ ملائیشیا کی جانب سے سسری فتری، ابو کمال، اور اشعری فرحان نے گول کیے۔

خیال رہے کہ تین بار کے اولمپک چیمپئن بننے والے پاکستان ہاکی ٹیم آخری دو ایڈیشنز میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔

مصنف کے بارے میں