الیکشن کمیشن کا صحافیوں کو انتخابات کی خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ

الیکشن کمیشن کا صحافیوں کو انتخابات کی خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ
سورس: file

اسلام آباد: عام انتخابات میں چند روز باقی، الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام نےصحافیوں کو انتخابات سے متعلق خبروں سے دور رکھنے کا منصوبہ تیار کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کو صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں کہ صحافی الیکشن کمیشن کے کسی ڈیپارٹمنٹ سے خبر حاصل نہ کر سکیں۔ 

الیکشن کمیشن ذرائع نے بتایا  کہ اعلی حکام الیکشن کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کی کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹیریٹ کی ہر راہداری میں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات  کر دیے گئے ہیں۔ 

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں ہدایات ہیں کہ صحافیوں کو صرف میڈیا روم تک محدود رکھا جائے۔ میڈیا کو کورٹ روم اور لاء ونگ تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی۔


واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ میں انتخابی نشانات کی زبردستی تبدیلی سے متعلق کیس کی سماعت بھی گزشتہ روز خاموشی سے کی گئی، 

مصنف کے بارے میں