ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو دوسرا فون، معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو دوسرا فون، معاملات بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق

اسلام آباد :  وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو  ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہ نے گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران مسلسل دوسری مرتبہ فون کیا ہے۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جلیل جیلانی نے ایران کے وزیر خارجہ امیرعبداللہ یان سے بات کی ۔

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی ایران کے ساتھ باہمی اعتماد اور تعاون کی روح پر مبنی تمام مسائل پر کام کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا۔

 وزیر خارجہ نے سیکورٹی کے معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ  پاکستان کے لیے ملکی سلامتی و خودمختاری کا دفاع سب سے اہم ہے  ۔پاکستان کی سلامتی سےتعلق ریڈ لائینز واضح ہیں ۔ 

وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی مزید کہا کہ ایران پڑوسی اور برادر ملک ہے ۔معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں وزراے خارجہ کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر اتفاق  کیا گیا۔