مذاکرات کیلئے تیار لیکن کو ئی بات ہی نہیں کرتا، حکومت لینا  پہلی اور آرمی چیف کو توسیع دینا دوسری  غلطی، جنرل باجوہ کی میٹھی باتوں میں آگیا تھا: عمران خان 

مذاکرات کیلئے تیار لیکن کو ئی بات ہی نہیں کرتا، حکومت لینا  پہلی اور آرمی چیف کو توسیع دینا دوسری  غلطی، جنرل باجوہ کی میٹھی باتوں میں آگیا تھا: عمران خان 
سورس: File

راولپنڈی : عمران خان نے کہا ہے کہ 19ماہ سے بات چیت کیلئے تیار ہوں لیکن کوئی بات ہی نہیں کرتا ۔ 2018میں  حکومت بنانا پہلی اور قمر باجوہ کو توسیع دینا دوسری بڑی غلطی تھی ،باجوہ کے فیصلوں نے پاکستان کا بیڑا غرق کیا لیکن فوج کا اس میں قصور نہیں،قمر باجوہ کی میٹھی باتوں میں آگیا تھا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ  نواز شریف انتخابی مہم چلانے کے لیے نکلا ہے بتائیں 16 ماہ تک کن ریلو کٹوں کی حکومت تھی؟ 16 ماہ میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا۔

خاور مانیکا کی جانب سے عدت میں نکاح  سے متعلق کیس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا   خاور مانیکا کمزور آدمی نکلا میں ہوتا تو مرجاتا ایسا بیان نہ دیتا جنہوں نے یہ کیس کروایا وہ کتنے گرے ہوئے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی نوے فیصد فیملی ان کی جماعت کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔تمام مسائل کا حل انتخابات ہیں اور بندوقوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کی حکومت نے گروتھ ریٹ 6.7 فیصد پر چھوڑا تھا جبکہ مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی جو اب بڑھ کر 38 فیصد ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں