شیخ وقاص کو جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شیخ وقاص کو جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
کیپشن: جعلی ڈگری کی بنیاد پر شیخ وقاص کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ میں شیخ وقاص اکرم کےمخالف درخواست گزار محمد عمران کی جانب سے دائر درخواست میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر شیخ وقاص کو نااہل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن نے پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے محمد عمران کی درخواست خارج کر دی۔

مزید پڑھیں: فوج کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، نمائندہ جی ایچ کیو

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کو این اے 115 جھنگ سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ وقاص اکرم کے کاغذات نامزدگی میں کوئی غلط بیانی نہیں ان کی بی اے کی سند کے خلاف ایچ ای سی کا لیٹر ہائیکورٹ نے معطل کیا ہے۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ وقاص اکرم کی تعلیمی سند جعلی ہونے کا کوئی عدالتی ڈکلریشن نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے امیدوار رائے حسن نواز تاحیات نااہل قرار

واضح رہے کہ شیخ وقاص اکرم این اے 115 سے آزاد حیثیت میں انتخابی نشان مٹکے پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں