مریم نواز پر قتل کی سازش کا الزام میں نے نہیں لگایا،  ایم این اے  نسیم علی نے بتایا انہیں طلب کرکے ثبوت لیں: شیر افضل مروت کا ایف آئی اے کے سامنے بیان   

مریم نواز پر قتل کی سازش کا الزام میں نے نہیں لگایا،  ایم این اے  نسیم علی نے بتایا انہیں طلب کرکے ثبوت لیں: شیر افضل مروت کا ایف آئی اے کے سامنے بیان   

اسلام آباد: سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے مریم نواز پر لگائے گئے قتل کا الزام  پر یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مریم نواز پر اپنے قتل کی سازش کا الزام  نہیں لگایا۔ 

انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق شیر افضل مروت پیر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے  اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر  اپنے قتل کی سازش کا الزام نہیں لگایا۔

شیر افضل مروت کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ایک ٹویٹ کے حوالے سے انکوائری میں طلب کیا تھا جس میں انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ پر ان کے خلاف قاتلانہ حملے کا الزام لگایا تھا۔

ان الزامات کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے ایم این اے بیرسٹر عقیل ملک نے ایف آئی اے میں شیر افضل مروت کے خلاف شکایت درج کرائی۔

ایف آئی اے کے سامنے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’میں نے مریم نواز کا نام قاتلانہ حملے کی ماسٹر مائنڈ کے طور پر نہیں لیا لیکن ایم این اے نسیم علی جن کے پاس اس سازش کے ٹھوس شواہد ہیں نے مجھے اس بارے میں آگاہ کیا اسی لیے ایم این اے کو طلب کرکے ثبوت حاصل کیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں