کیلیفورنیا : جون 2024 میں 8 روزہ مشن پر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) جانے والے 2 امریکی خلاباز، بُچ وِلمور اور سنیتا ولیمز، 9 ماہ کے طویل عرصے کے بعد بالآخر زمین پر واپس پہنچ گئے ہیں۔
یہ دونوں خلا باز بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے، لیکن خلائی جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے انہیں اسٹیشن پر رکنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ ناسا نے فیصلہ کیا کہ وہ انہیں آئی ایس ایس پر ہی رہنے دیں گے اور بعد میں ان کی واپسی اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ سے کی جائے گی۔
9 ماہ کے بعد، منگل کو اسپیس کرافٹ ڈریگن نے دونوں خلابازوں کو زمین پر واپس لے آیا۔ اسپیس کرافٹ نے فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر میں ان کو بحفاظت اُتارا۔ ان کے ساتھ دو اور خلا باز بھی واپس آئے۔ خلابازوں نے اس دوران 17 گھنٹے کا سفر طے کیا، اور وہ اس مشن کے دوران آئی ایس ایس میں سائنسی تجربات کرتے رہے اور اسٹیشن کی مرمت میں بھی حصہ لیا۔ سنیتا ولیمز نے خلا میں چہل قدمی بھی کی اور آئی ایس ایس کو اپنا بہترین مقام قرار دیا۔
یہ مشن ستمبر 2024 میں خلا بازوں کو آئی ایس ایس لے کر گیا تھا اور اب وہ 9 ماہ بعد واپس زمین پر پہنچے ہیں۔