لندن :بلی منگر سابقہ ریس ڈرائیور ہیں، نے اپنی جرات اور عزم سے دنیا کو حیران کن کامیابی دکھائی ہے۔ 2017 میں ایک ہولناک فارمولا 4 حادثے میں اپنی دونوں ٹانگیں گنوانے والے بلی منگر نے اس چیلنج کو شکست دی اور اب وہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن چکے ہیں۔
بلی منگر نے کونا آئرن مین ورلڈ چیمپئن شپ کو 14 گھنٹے، 23 منٹ اور 56 سیکنڈز میں مکمل کر کے دوہری امپیٹی کے لیے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ چیلنج دنیا کے سب سے سخت ترین آئرن مین ایونٹس میں سے ایک ہے، جس میں 2.4 میل کی سوئمنگ، 112 میل کا سائیکل رائیڈ اور پھر 26.2 میل کی دوڑ شامل تھی۔
بلی نے اس کامیابی کے بارے میں کہا حادثے کے بعد، میں نے اپنے آپ سے سوال کیا کہ میں اب بھی کیا کر سکتا ہوں؟ میں نہیں چاہتا تھا کہ یہ بُرا واقعہ میری زندگی کا مقصد بن جائے، اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں ہمت نہیں ہاروں گا۔
بلی کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد انہیں اس بات کا زیادہ تجسس ہوا کہ وہ اپنی نئی حالت میں کیا کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، "اگر میں نے ہار مان لی ہوتی تو میری زندگی کی سمت کچھ اور ہی ہوتی، اور میں ایسا نہیں چاہتا تھا۔
بلی نے اپنی تربیت کے دوران سینکڑوں گھنٹے محنت کی، اور اس مقصد کے لیے انھوں نے کئی مختلف پروتھیسیس استعمال کیے۔ ان کی اس کامیابی کا مقصد کومک ریلیف کے لیے پیسہ جمع کرنا تھا، اور وہ اس سفر کو مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک مکمل نہیں سمجھتے، کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد صرف اتنا نہیں تھا۔
بلی منگر کا یہ سفر دنیا کے لیے ایک تحریک ہے کہ انسان جب تک اپنی ہمت نہ ہارے، کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔
سابق ریس ڈرائیور بلی منگر کا عزم: حادثے کے بعد عالمی ریکارڈ ہولڈر بننے کا سفر
