بھارت کی طرف سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ جائیں گے:پاکستان

بھارت کی طرف سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ جائیں گے:پاکستان

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریانے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری قتل عام اور بھارت کے انسانیت کے خلاف جرائم نے پوری دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائینگے۔  

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر کشیدگی بڑھا کر عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم سے ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔ریڈیو پاکستان سے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنے حق خودارادیت کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہماری سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی ہے اور پاک بحریہ نے انہیں پسپا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اُٹھائے گا۔

مصنف کے بارے میں