حکومت نے تاجروں کو ایک دفعہ پھر بڑی مشکل میں ڈال دیا 

حکومت نے تاجروں کو ایک دفعہ پھر بڑی مشکل میں ڈال دیا 

فیصل آباد:حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے گیس مہنگی کر دی، ٹیرف اڑھائی ڈالر ایم ایم بی یو ٹی بڑھا دیا گیا، پروسیسنگ انڈسٹری کو گیس 6ڈالر پر ایم ایم بی ٹی یوفرا ہم کی جا ئے گی۔

حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے گیس مہنگی کرکے خطے میں اپنی جگہ بنائے رکھنے کا خواب ایک دفعہ پھر ادھورا کر دیا ،سبسڈی واپس لینے کے بعد ایکسپورٹ کرنے والے تاجروں کیلئے پھر مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دئیے ،ٹیرف ریٹ اڑھا ئی ڈالر پر ایم ایم بی یو ٹی بڑھا دئیے گئے ۔

 گیس کمپنی ذرائع کے مطا بق حکومت کے پاس سبسڈی کی گنجا ئش 10ارب روپے ہے جبکہ ڈیمانڈ72ارب روپے ہے ،حکومت کا کہنا ہے در آمدی گیس مہنگی ہو نے سے سبسڈی نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے گیس مہنگی کر نا حکومت کی مجبوری ہے۔

 ایکسپورٹرز کے مطا بق گیس مہنگی ہو نے سے پاکستان کے لیے خطے میں اپنی جگہ برقرار رکھنا مشکل ہو گا، انٹر نیشنل مارکیٹ میں پاکستان اپنی ٹیکسٹا ئل مصنوعات کی قیمتیں دیگر ممالک سے زیادہ ہو نے کی وجہ سے مقا بلے کی دوڑ سے با ہر ہو جا ئے گا ا اور موسم سرما کے لیے بک کیے گئے ملبوسات کے آرڈرز پو رے کر نا بھی مشکل ہو نگے ۔

ملکی ٹیکسٹا ئل مصنوعات ایکسپورٹ میں اضا فہ کی بجا ئے کمی ہو گی حکومت بڑھا ئے گئے ٹیرف ریٹ فوری واپس لے۔